Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / جموں وکشمیر ہندوستان میں ضم نہیں ہوئی:فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر ہندوستان میں ضم نہیں ہوئی:فاروق عبداللہ

سرینگر۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے الزام لگایا ہے کہ جموں وکشمیر کے بحران کیلئے مواتر مرکزی حکومتیں براہ راست ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ہندوستان میں ضم نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہاں کے عوام کسی کے غلام ہیں۔ ہم عزت اور آبرو کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ جموں وکشمیر کے عوام ہی یہاں کی سرزمین کے مالک ہیں اور مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل یہاں کے عوام کی مرضی کے برعکس نہیں ہوسکتا۔فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی کارکنوں اور ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو طول دینے سے آر پار ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو ہی سب سے زیادہ مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آج بھی کشمیری اس چکی میں پس رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT