Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / جموں و کشمیر اسمبلی میں بڑے مویشیوں کے ذبیحہ کو جرم قرار نہ دینے کی تحریک پیش

جموں و کشمیر اسمبلی میں بڑے مویشیوں کے ذبیحہ کو جرم قرار نہ دینے کی تحریک پیش

سری نگر /18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک مسودہ قانون منظوری کے لئے پیش کردیا، جس میں ریاست میں بڑے مویشیوں کے ذبیحہ کو جرم قرار دینے والی دستوری دفعات حذف کردینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں سی پی آئی (ایم) کے واحد رکن ایم وائی تریگامی نے یہ بل پیش کیا۔ جموں و کشمیر کے دستور میں آزادی مذہب اور اس پر عمل آوری کا حق فراہم کیا گیا ہے۔ موجودہ دفعات ریاستی عوام کے اٹوٹ حقوق میں غیر ضروری دخل اندازی ہے۔

TOPPOPULARRECENT