Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / جموں و کشمیر اسمبلی میں ہڑبونگ ، اپوزیشن کی تحریک التواء نامنظور

جموں و کشمیر اسمبلی میں ہڑبونگ ، اپوزیشن کی تحریک التواء نامنظور

سرینگر ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل نے آج اپوزیشن پی ڈی پی کی پیش کردہ تحریک التواء قبول نہیں کی ، جس میں اُن نوجوانوں کے خلاف کیسوں سے دستبرداری پر مباحث چاہے گئے تھے جو سنگباری میں ملوث ہوئے ۔ شوروغل کے درمیان ڈپٹی اسپیکر سرتاج مدنی نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کارروائی چلانے ک

سرینگر ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل نے آج اپوزیشن پی ڈی پی کی پیش کردہ تحریک التواء قبول نہیں کی ، جس میں اُن نوجوانوں کے خلاف کیسوں سے دستبرداری پر مباحث چاہے گئے تھے جو سنگباری میں ملوث ہوئے ۔ شوروغل کے درمیان ڈپٹی اسپیکر سرتاج مدنی نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کارروائی چلانے کے معاملے میں اسپیکر کے رویہ پر شدید تنقید کی ۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی پی ڈی پی ارکان اپنی نشستوں سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور وقفہ سوالات کی معطلی کا مطالبہ کیا ۔ نیز اپنی تحریک کے بارے میں اسپیکر سے رولنگ جاری کرنے کا تقاضہ کیا ۔ 40 منٹ کی ہڑبونگ اور نعرہ بازی کے بعد اسپیکر نے کہا کہ وہ اس تحریک کو نامنظور کرچکے ہیں کیونکہ یہ کسی حالیہ واقعہ سے متعلق نہیں ۔ تاہم انھوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر مباحث منعقد کئے جاسکتے ہیں۔

آسام اسمبلی : غیرقانونی تارکین مسئلہ پر مودی کا تذکرہ
گوہاٹی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر آسام اسمبلی پرنب کمار گوگوئی نے آج اے آئی یو ڈی ایف ارکان اسمبلی سے استفسار کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف وہ کیا کارروائی کریں گے کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران کہہ دیا تھا کہ اس ریاست میں لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران گوگوئی نے یہ بات کہی جب اے آئی یو ڈی ایف رکن شرمن علی احمد نے بوڈو لینڈ علاقہ میں غیرقانونی تارکین وطن کی موجودگی کے تعلق سے بات کی۔

TOPPOPULARRECENT