Tuesday , January 16 2018
Home / Top Stories / جموں و کشمیر الیکشن : آج قطعی مرحلے کی پولنگ

جموں و کشمیر الیکشن : آج قطعی مرحلے کی پولنگ

جموں ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اسمبلی چناؤ کے کل ہفتہ کو پانچویں و آخری مرحلے کیلئے تمام تر تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس میں کئی نامی گرامی امیدوار بشمول ڈپٹی چیف منسٹر تارا چند اپنی انتخابی قسمت 20 نشستوں میں آزمائیں گے جو جموں کے تین اضلاع میں پھیلی ہیں جہاں سخت سکیورٹی ہے۔ گزشتہ چار مراحل میں بالخصوص وادیٔ کشمیر میں ری

جموں ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اسمبلی چناؤ کے کل ہفتہ کو پانچویں و آخری مرحلے کیلئے تمام تر تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس میں کئی نامی گرامی امیدوار بشمول ڈپٹی چیف منسٹر تارا چند اپنی انتخابی قسمت 20 نشستوں میں آزمائیں گے جو جموں کے تین اضلاع میں پھیلی ہیں جہاں سخت سکیورٹی ہے۔ گزشتہ چار مراحل میں بالخصوص وادیٔ کشمیر میں ریکارڈ پولنگ کے بعد جموں خطہ کے اضلاع جموں، کٹھوا اور راجوری میں بھی اونچے تناسب میں ووٹنگ کی توقعات ہیں۔ جموں ڈسٹرکٹ کی ارنیا سرحدی پٹی میں 27 نومبر کے عسکری حملے کے باوجود جس میں 12 افراد بشمول پانچ شہری اور چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے، انتخابی مہم کل شام تک کافی زور و شور سے چلی۔ کل کی پولنگ میں جملہ 213 امیدوار انتخابی مقابلہ کریں گے۔ ڈیویژنل کمشنر، جموں ڈیویژن، شانت مانو نے بتایا کہ کل کی رائے دہی کیلئے تمام اقدامات اور انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT