Thursday , December 13 2018

جموں و کشمیر انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

سرینگر 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے ماچھل سیکٹر میں ایل او سی کے قریب سکیورٹی فورسیس کے ساتھ ہوئے ایک انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ آج صبح کی اوّلین ساعتوں میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ ہوئی ایک جھڑپ میں دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ انکاؤنٹر کے مقام سے دو AK-47 رائفلز اور ایک یو بی جی ایل کے علاوہ دیگر اسلحہ و بارود بھی ضبط کیا گیا۔ ترجمان نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ آیا عسکریت پسندوں نے پاکستان سے دراندازی کی کوشش کی تھی یا وہ مقامی طور پر وہاں سرگرم تھے۔ ترجمان نے مزید کہاکہ جموں و کشمیر میں آئے سیلاب میں بیشتر فوجیوں کو راحت اور بچاؤ کاری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT