Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر حکومت کے 100 دن مکمل

جموں و کشمیر حکومت کے 100 دن مکمل

جموں ۔ 8 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) اقتدار میں 100 دن کی تکمیل پر جموں و کشمیر حکومت نے آج یہ اعتراف کیا کہ بعض متنازعہ مسائل اس کی حکمرانی پر اثرانداز ہوتے ہیں لیکن یہ دعویٰ کیا کہ اس نے تمام مسائل کو کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بی جے پی کی مخلوعہ حکومت کے 100 دن کی تکمیل پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ گزشتہ 100 دن میں ہم نے بہترین حکمرانی کیلئے بدنظمی کو دور کیا اور اصلاحات کو روبعمل لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے جب اقتدار چھوڑا تھا اس وقت سرکاری خزانہ خالی تھی لیکن ہم نے معاشی ابتری کو سدھارنے کی کامیاب کوشش کی ہے اور توقع ہے کہ آ:ندہ سال جنوری تک مرکز سے وافر فنڈس حاصل ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT