جموں و کشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

سرینگر ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر سے 270 عازمین حج کا پہلا قافلہ آج براہ راست طیارہ سے سعودی عرب روانہ ہوا۔ چیف منسٹر عمر عبداللہ نے سری نگر ایرپورٹ پر عازمین کو وداع کیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ چیف منسٹر نے ریاست کے عازمین سے بات چیت کرتے ہوئے امن و خوشحالی کیلئے دعا کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے عازمین حج سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا یہ مبارک سفر آسان اور کامیاب ہو۔ اس موقع پر ریاستی وزیر حج اور اوقاف پیر زادہ محمد سعید اور ریاستی حج کمیٹی رکن شہناز غنی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT