جموں و کشمیر فلڈ ریلیف کیلئے گیٹس فاونڈیشن کے 7 لاکھ ڈالر

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بزنس شخصیت اور انسانیت دوست بل گیٹس جو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک صدرنشین ہیں، انہوں نے آج جموں و کشمیر کے متاثرین سیلاب کیلئے 700,000 امریکی ڈالر کے ایمرجنسی ریلیف فنڈ کا اعلان کیا۔ یہ مدد مملکتی وزیر برائے پرسونل جتیندر سنگھ کی درخواست پر کی گئی، جو جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ گی

نئی دہلی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بزنس شخصیت اور انسانیت دوست بل گیٹس جو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک صدرنشین ہیں، انہوں نے آج جموں و کشمیر کے متاثرین سیلاب کیلئے 700,000 امریکی ڈالر کے ایمرجنسی ریلیف فنڈ کا اعلان کیا۔ یہ مدد مملکتی وزیر برائے پرسونل جتیندر سنگھ کی درخواست پر کی گئی، جو جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ گیٹس کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب انہوں نے یہاں جتیندر سنگھ سے ملاقات کی تاکہ باہمی مفاد کے شعبوں پر غوروخوض کیا جاسکے۔ جتیندر اور گیٹس نے مختلف شعبوں پر بات کی جن میں فاونڈیشن اور ایک ہندوستانی محکمہ کے درمیان موجود یادداشت مفاہمت پر تبادلہ خیال شامل ہے۔

انکاؤنٹر میں دو ماؤسٹ اور ایک پولیس کانسٹبل ہلاک
ادئے پور۔/19ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے شورش زدہ ضلع بستر میں سیکوریٹی فورسیس اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی گھمسان کی لڑائی میں دو ماوسٹ اور ایک پولیس جوان ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء بستر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے یادو نے میڈیا کو بتایا کہ انکاؤنٹر ہتیا متیا جنگلات کے قریب اسوقت پیش آیاجب اسپیشل ٹاسک فورس کے ایک اسکواڈ نے نکسلائیٹس کے ٹرانزٹ کیمپ پر دھاوا کیا۔فائرنگ کے تبادلہ میں کانسٹبل بدھ دیو ساہو اور دو ماؤسٹ ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT