Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر مذاکرات کیلئے مرکزی ثالث کاتقرر

جموں و کشمیر مذاکرات کیلئے مرکزی ثالث کاتقرر

نئی دہلی ۔23 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج جموںو کشمیر میں تمام فریقین سے جامع مذاکرات کیلئے سابق انٹلیجنس بیورو سربراہ دنیشور شرما کو اپنا مستقل نمائندہ مقرر کیا ہے ۔ تشدد سے متاثرہ ریاست میں امن کی بحالی کے لئے حکومت نے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ دنیشور شرما کابینی سکریٹری عہدہ کے حامل ہوں گے اور اُنھیں کسی سے بھی مذاکرات کے فیصلے کی مکمل آزادی رہے گی۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج عجلت میں طلب کردہ پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ قطعی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہ مسئلہ حساس ہے۔

TOPPOPULARRECENT