Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

جموں و کشمیر میں اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ ضبط

جموں ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں و کشمیر کے ضلع رمباں میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانہ سے سیکوریٹی فورسیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقہ گول کے تھاتھرکا گاؤں میں تلاشی لے کر عسکریت پسندوں کے ٹھکانہ کا پتہ چلایا ۔ جہاں سے 2 انڈر پیرل گرینڈ لانچرس ، ایک آر پی جی راونڈ ، UBGL.6 گرینڈس ، 6 چینی ساختہ ہینڈ گرینڈ 262 اے کے امیونیشن ، 2 امریکی ساختہ اے کے میگزین 2 ترقی یافتہ دھماکو آلات ، 5 کلو بارود ، 30 میٹر کورٹیکس تار ، 3 کیوب اکسپلیوزو ، 13 ڈیٹونیٹرس ، ایک ریڈیو سیٹ اور ایک ریڈیو ریپر ضبط کرلیا گیا ۔ اگرچیکہ فوج اور پولیس نے اس علاقہ میں چپہ چپہ کی تلاش لی لیکن کوئی عسکریت پسند ہاتھ نہیں لگا ۔ پولیس نے اس خصوص میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔۔

TOPPOPULARRECENT