جموں و کشمیر میں بارش سے سردی میں شدت

سرینگر 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی اونچی پہاڑی چوٹیوں پر تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش ہوتی رہی۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہونچ گیا۔ وادی کا سخت ترین مقام سیاحتی مرکز گلمرگ میں منفی 9.5 درجہ سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اطلاعات میں کہا گیا کہ وادی کی اونچی پہاڑی چوٹیوں اور جموں کے علاقے بشمول جواہر ٹنل جو سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر واقع ہے، تازہ برفباری کی اطلاعات ملیں۔ تاہم وادی کے میدانی علاقوں بشمول سرینگر میں وقفہ وقفہ سے رات بھر بارش ہوتی رہی جو بعض علاقوں میں آج صبح بھی جاری رہی۔ برفباری اور بارش کی وجہ سے اہم سڑکیں بشمول سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ 300 کیلو میٹر طویل شاہراہ چہارشنبے سے جواہر ٹنل کی دونوں جانب برفباری کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT