Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے عنقریب لائحہ عمل کو قطعیت

جموں و کشمیر میں بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے عنقریب لائحہ عمل کو قطعیت

جموں ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): حکومت جموں و کشمیر ریاست میں بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ایک ہمہ جہت حکمت عملی تیار کرے گی ۔ وزیر امور صارفین اور عوامی تقسیم نظام مسٹر چودھری ذوالفقار علی نے بتایا کہ بیروزگاری اور اس سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے بہت جلد حکومت ایک ہمہ گیر نوعیت کا لائحہ عمل مرتب کرے گی تاکہ ہمارے نوجوان ، سرکاری ملازمتوں پر انحصار کرنے کی بجائے معاشی طور پر خود کفیل بن سکے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی مخلوط حکومت کے مختلف اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری انتظامیہ میں کام کا کلچر اور احساس جوابدہی جاگزین کیا جارہا ہے تاکہ سرکاری اسکیمات کے فوائد بنیادی سطح تک پہنچ سکیں ۔ وزیر موصوف نے یہ ادعا کیا کہ ریاستی حکومت عوام کی ضروریات کی تکمیل کے لیے شبانہ روز سرگرم عمل ہے کیوں کہ پیشرو نیشنل کانفرنس ۔ کانگریس کی مخلوط حکومت کے دور میں کرپشن اور غلط حکمرانی سے جمود طاری ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT