Tuesday , October 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / جموں و کشمیر میں بی جے پی کارکنوں کا جشن

جموں و کشمیر میں بی جے پی کارکنوں کا جشن

جموں ؍سری نگر، 18 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا جشن پیر کو ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی منایا گیا۔بی جے پی کارکنوں نے متعدد مقامات پر آتشبازی کی جبکہ پارٹی دفاتر پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔وادی کشمیر میں بی جے پی کارکنوں کی جانب سے صوبائی دفتر سری نگر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں جشن منایا گیا۔ جبکہ جموں میں ریاستی دفتر پر پارٹی کارکنوں نے گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات کی جیت کا جشن منایا۔اس کے علاوہ جموں بھر میں متعدد مقامات پر بی جے پی کارکنوں نے آتشبازی کی اور بی جے پی و وزیراعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے بازی کی۔پارٹی کے ریاستی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ گجرات اورہماچل میں وکاس کی جیت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ‘آج پارٹی کے ریاستی صدر دفتر پر خوشی کا ماحول ہے ۔ سبھی کارکن خوشی سے جھوم رہے ہیں۔گجرات اور ہماچل دونوں جگہوں پر بی جے پی اکثریت کے ساتھ حکومت بنا رہی ہے ۔ آج جو جیت ہوئی ہے ، وہ ترقی کی جیت ہے ۔ ذات پات اور رنگ ونسل کی بنیاد پر لوگوں کوتقسیم کرنے والوں کی شکست ہوئی ہے ۔مرکز میں نریندر مودی جی اور گجرات میں 22 برس پرانی سرکار کی جیت ہے ۔ ہماچل کو ملاکر 19 ریاستوں میں آج بی جے پی کی سرکار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT