Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت پر بی جے پی ۔ پی ڈی پی مذاکرات میں شدت

جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت پر بی جے پی ۔ پی ڈی پی مذاکرات میں شدت

نئی دہلی۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اقل ترین مشترکہ پروگرام کو تیزی سے قطعیت دے رہے ہیں تاکہ دونوں پارٹیاں مل کر جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل قائم کرسکیں۔ بجٹ اجلاس کا آغاز 23 فبروری کو ہورہا ہے۔ اطلاعات کے بموجب دونوں پارٹیوں میں بات چیت میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ پ

نئی دہلی۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اقل ترین مشترکہ پروگرام کو تیزی سے قطعیت دے رہے ہیں تاکہ دونوں پارٹیاں مل کر جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل قائم کرسکیں۔ بجٹ اجلاس کا آغاز 23 فبروری کو ہورہا ہے۔ اطلاعات کے بموجب دونوں پارٹیوں میں بات چیت میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ پی ڈی پی کے سرپرست مفتی محمد سعید کے عنقریب وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ایک معاہدہ پر دستخط کرنے کی خبریں گرم ہیں۔ ریاست میں انتخابات کا نتیجہ معلق اسمبلی کی شکل میں منظرعام پر آیا ہے۔ گورنر کی قطعی آخری مہلت کے اندر مخلوط حکومت کے قیام کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوسکیں۔ اب جبکہ 50دن سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے ۔ بی جے پی اور پی ڈی پی آپسی اختلافات بھول کر جلد از جلد مخلوط حکومت قائم کرنے کیلئے شدت سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ فوج کے خصوصی اختیارات قانون، دستور کی دفعہ 370 وغیرہ پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT