Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے تعطل ختم کرنے کی کوشش

جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کیلئے تعطل ختم کرنے کی کوشش

رام مادھو کی محبوبہ مفتی سے آئندہ ہفتہ ملاقات
نئی دہلی ۔ 9 فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو امکان ہے کہ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی سے آئندہ ہفتہ ملاقات کریں گے تاکہ جموںو کشمیر میں تشکیل حکومت کے سلسلہ میں جاری تعطل ختم کیا جاسکے ۔ رام مادھو نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد تشکیل دینے میں کلیدی رول ادا کیا تھا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید کی فاتحہ چہلم ہونے کے بعد آئندہ ہفتہ ملاقات کا امکان ہے ۔ پی ڈی پی کشمیر سے مرکوز سیاسی ایجنڈہ میں مرکز سے بعض رعایتوں کی خواہاں ہے ان میں متنازعہ مسلح فورسیس خصوصی اختیارات قانون ( افسپا) میں نرمی شامل ہے جبکہ بی جے پی نے ماضی میں یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا ۔ اس کے علاوہ پی ڈی پی مرکز سے ریاست کیلئے مزید مالی امداد کا تقاضہ کررہی ہے ۔ علاقائی جماعت کو بی جے پی سے اتحاد کے نتیجہ میں عوامی مقبولیت سے محروم ہونے کا خدشہ ہے اور وہ اپنے ایجنڈہ پر عمل کرتے ہوئے اس نقصان کی پابجائی کرسکتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید مرحوم بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے حق میں تھے لیکن ان کی دختر محبوبہ مفتی پس و پیش کا شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT