Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں حملے ممکن، فوجی عہدیدارکا انتباہ

جموں و کشمیر میں حملے ممکن، فوجی عہدیدارکا انتباہ

نگروٹا (جموں و کشمیر) ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں موجود عسکریت پسند ہندوستان میں گھس کر جموں و کشمیر میں آسان نشانوں جیسے اسکولس، مذہبی مقامات اور عوامی مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ سے قبل عسکریت پسند اس طرح کی کارروائی کرسکتے ہیں ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ،

نگروٹا (جموں و کشمیر) ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں موجود عسکریت پسند ہندوستان میں گھس کر جموں و کشمیر میں آسان نشانوں جیسے اسکولس، مذہبی مقامات اور عوامی مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے خبردار کیا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ سے قبل عسکریت پسند اس طرح کی کارروائی کرسکتے ہیں ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ، 16 کور لیفٹننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ بات کہی۔ جیش محمد اور حزب المجاہدین کے پانچ عسکریت پسندوں کو جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں لڑائی کے دوران ہلاک کئے جانے کے بعد ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر انہوں نے خبردار کیا ۔ جنرل سنگھ نے کہا کہ تقریباً 200 مسلح عسکریت پسند لائین آف کنٹرول کے اس پار 36 مقامات سے وادی میں گھسنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو سرحد کی اس جانب موڑ سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT