Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / جموں و کشمیر میں دو انتخابی جلسوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب آمد سے قبل وادی میں فائرنگ کا تبادلہ

جموں و کشمیر میں دو انتخابی جلسوں سے وزیر اعظم مودی کا خطاب آمد سے قبل وادی میں فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ مبینہ طور پر یہ جلسہ جموں علاقے کے اضلاع پونچھ اور اودھم پور میں منعقد کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل انکاونٹر کے واقعہ کی بناء پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کل اس انکاونٹر

سرینگر 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل دو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ مبینہ طور پر یہ جلسہ جموں علاقے کے اضلاع پونچھ اور اودھم پور میں منعقد کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل انکاونٹر کے واقعہ کی بناء پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کل اس انکاونٹر میں تین شہری ہلاک ہوگئے تھے ۔ ریاست میں کسی بھی دوسری سیاسی پارٹی سے اتحاد کئے بغیر بی جے پی تمام 87 اسمبلی نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے ۔ وادی کشمیر میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 2 ڈسمبر کو منعقد ہوں گے ۔ قبل ازیں 22 نومبر کو وزیر اعظم مودی نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں بی جے پی امیدوار کی تائید میں انتخابی مہم چلائی تھی اور وادی چناب کی کشتوار پٹی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا ۔ تقریبا 40 ہزار افراد ان کی تقریر سننے کیلئے آئے تھے ۔ پہلے مرحلے کے انتخابات میں 70 فیصد رائے دہی ہوئی جو ایک ریکارڈ ہے ۔ دریں اثناء فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جمعہ کی صبح سے زبردست فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔ جو بین الاقوامی سرحد پر ہورہا ہے ۔ چند گھنٹوں بعد ہی وزیر اعظم وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ زبردست مسلح عسکریت پسند ضلع جموں کے مقام امیا میں سرحد پار سے گھس آئے ۔ جملہ 10 افراد بشمول چار شہری آر ایس پورہ میں فوجی کارروائی کے دوران کل ہلاک ہوئے تھے ۔ مبینہ طور پر کل فائرنگ کے تبادلے میں زندہ بچ جانے والا عسکریت پسند آج کی فائرنگ میں ملوث ہے ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اسے گرفتار کرنے کی کوشش اور زبردست فائرنگ دونوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس علاقہ کی تلاش کے دوران دوسری نعش دستیاب ہوچکی ہے ۔ وزیر اعظم مودی آج دوپہر وادی کشمیر پہنچنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT