Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کا

جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں کا

سرینگر ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے جہاں پانچ مرحلوں میں منعقد کئے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے اب ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ باقی ہے، متعدد سیاسی جماعتوں نے مختلف حلقہ انتخاب کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا ہنوز اعلان نہیں کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈی

سرینگر ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے جہاں پانچ مرحلوں میں منعقد کئے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے اب ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ باقی ہے، متعدد سیاسی جماعتوں نے مختلف حلقہ انتخاب کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا ہنوز اعلان نہیں کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے 25 اکٹوبر کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جس میں 25 نومبر کو 15 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلہ کی رائے دہی ہوگی۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی کیلئے اعلامیہ کا آج اعلان کیا گیا۔ دوسری طرف حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس اپنے 15 حلقہ انتخاب کے منجملہ 3 حلقوں کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی نے بتایا کہ پارٹی قیادت ریاستی قائدین کے ساتھ مسلسل ربط میں ہے اور امیدواروں کو قطعیت دینے کیلئے اجلاس منعقد کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر سیف الدین سوز کا کہنا ہیکہ پارٹی امیدواروں کا ایک یا دو روز میں اعلان کردیا جائے گا کیونکہ پارٹی اسی کام میں مصروف ہے۔ بی جے پی کے کشمیر ترجمان خالد جہانگیر نے بھی کم و بیش یہی بات کہی کہ پارٹی اجلاس منعقد کررہی ہے اور امیدواروں کی فہرست اندرون چند روز منظرعام پر آجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT