Tuesday , December 11 2018

جموں و کشمیر میں سیلاب کے متاثرین کیلئے زندہ طلسمات کا عطیہ

حیدرآباد۔/17ستمبر ،( راست ) کارخانہ زندہ طلسمات نے ریاست جموںو کشمیر میں سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے 1,23,000روپئے مالیتی عطیہ دیا ہے جو کہ ادارہ ’سیاست‘ کے توسط سے متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ منیجنگ پارٹنر جناب مسیح الدین فاروقی نے بتایا کہ ریاست جموں و کشمیر میں گذشتہ چند ہفتوں سے موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں اف

حیدرآباد۔/17ستمبر ،( راست ) کارخانہ زندہ طلسمات نے ریاست جموںو کشمیر میں سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے 1,23,000روپئے مالیتی عطیہ دیا ہے جو کہ ادارہ ’سیاست‘ کے توسط سے متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ منیجنگ پارٹنر جناب مسیح الدین فاروقی نے بتایا کہ ریاست جموں و کشمیر میں گذشتہ چند ہفتوں سے موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے لاکھوں افراد بے سہارا ہوگئے ہیں اور عوام پانی میں محصور ہونے کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے جس کے پیش نظر متاثرین کو فی الفور طبی امداد کی سخت ضرورت ہے چنانچہ کارخانہ زندہ طلسمات نے جذبہ خدمت کے تحت سیاست ریلیف فنڈ میں طلسماتی دوا زندہ طلسمات کے 10کارٹون کا عطیہ دیا ہے جبکہ ایک کارٹون میں 5ملی لیٹر پر مشتمل 600 بوتل ہیں اور اس کی مالیت تقریباً 1,23,000 روپئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT