Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں فائرنگ تیسرے دن بھی جاری

جموں و کشمیر میں فائرنگ تیسرے دن بھی جاری

سرینگر۔23اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں میں آج تیسرے دن بھی پوری سیکٹر میں خط قبضہ کے پاس وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کی وجہ سے عہدیدار متاثرہ علاقوں میں اسکولس بند کردینے پر مجبور ہوگئے۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ تازہ ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائرنگ سے ہندوستانی جانب کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے۔ ہمارے فوجیوں اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان خط قبصہ کے پاس کمال کورٹ کے علاقہ میں جو پوری سیکٹر میں واقع ہے، 6 بجے صبح فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ کمال کوٹ کے علاقہ میں خط قبضہ کے پاس ہندوستانی چوکیوں اور دیہاتیوں پر وقفہ وقفہ سے بالاشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فوجی حمال ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوگئیں تھیں۔ دریں اثناء احتیاطی اقدام کے طور پر عہدیداروں نے خط قبضہ کے قریب واقع 6 اسکول بند کردیئے۔ یہ اسکولس ڈولانجا ناڈیا ، جابلا، کمان اور ساکی میں واقع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT