Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ضلع پونچھ کے 10 افراد گرفتار

جموں و کشمیر میں مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ضلع پونچھ کے 10 افراد گرفتار

جموں ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے 10 افراد کو مبینہ طور پر مویشیوں کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ان کی 10 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔ پولیس مغل روڈ پر جانچ کارروائی میں مصروف تھی۔ اسے پتہ چلا کہ 10 گاڑیوں میں 63 مویشی بغیر اجازت منتقل کئے جارہے ہیں۔ پولیس کے عہدیدار کے بموجب تمام 10 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا اور ملزم ڈرائیورس شہزاد حسین، بشارت حسین، شہزاد سالم، طارق محمد، آفاق احمد، فہیم، محمد عارف، عبدالقیوم، محمد اور جمیل احمد کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT