Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں پاکستانی عزائم کی شکست : وزیردفاع

جموں و کشمیر میں پاکستانی عزائم کی شکست : وزیردفاع

نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیردفاع نرملا سیتارامن نے کہا کہ پاکستان نے اس علاقہ میں جن عزائم کے ذریعہ یعنی اس علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے مقصد سے تشدد برپا کیا تھا، انہیں شکست ہوگئی ہے۔ وہ لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے یہ عزائم فوج کی چوکسی اور خط قبضہ میں پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کے نتیجہ میں ناکام ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 3 سال کے دوران سرجیکل کارروائیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوج دہشت گردوں کی دراندازی کے انسداد کیلئے ایسی کارروائیاں کرتی ہیں جبکہ اسے باوثوق ذرائع سے ایسی دراندازی کا پتہ چلے۔

TOPPOPULARRECENT