Tuesday , June 26 2018
Home / سیاسیات / جموں و کشمیر میں کانگریس کو مستحکم کریں: غلام نبی آزاد

جموں و کشمیر میں کانگریس کو مستحکم کریں: غلام نبی آزاد

جموں۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ اسمبلی انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد صدر جموں و کشمیر کانگریس غلام نبی آزاد نے کہا کہ داخلی نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے پارٹی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنا ضروری ہے۔ وہ ’’درشٹیکون2015ء‘‘ (نقطۂ نظر2015ء) سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے او

جموں۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حالیہ اسمبلی انتخابات میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد صدر جموں و کشمیر کانگریس غلام نبی آزاد نے کہا کہ داخلی نظم و ضبط قائم کرتے ہوئے پارٹی کو بنیادی سطح سے مستحکم کرنا ضروری ہے۔ وہ ’’درشٹیکون2015ء‘‘ (نقطۂ نظر2015ء) سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے اور داخلی نظم و ضبط قائم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کو بنیادی سطح کے کارکنوں کے ساتھ مربوط ہونا چاہئے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات سے انہیں عوام میں گھل مل جانے کا ایک موقع ملا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو محسوس کرنا ہوگا کہ 12 سال تک برسراقتدار رہنے کے بعد ہم اقتدار سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس طرح ہمیں بنیادی سطح کے عوام میں گھل مل جانے اور پارٹی کو مستحکم کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین کو انتباہ دیا کہ انہیں دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جبکہ تمام کانگریسی قائدین ایک چھت تلے جمع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT