Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں 800 ایکر وقف اراضی پر ناجائز قبضے

جموں و کشمیر میں 800 ایکر وقف اراضی پر ناجائز قبضے

جموں ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکموں جموں و کشمیر نے آج کہا کہ اس علاقہ میں وقف بورڈ کی تقریباً 800 ایکر وقف اراضی پر قبضہ کیا گیا۔ وزیر حج و اوقاف عبدالرحمن ویری نے قانون ساز کونسل میں پی ڈی پی کے رکن فردوس احمد ٹک کے سوال پر تحریری جواب دیا کہ وقف بورڈ کی تقریباً 800 ایکر (6300 کنال) اراضی پر مختلف افراد اور سرکاری اداروں نے غیرمجاز قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانگی قابضین کے خلاف وقف قانون کے تحت انخلا کا عمل پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض قابضین تخلیہ کی نوٹسوں کو چیلنج کرتیہ وئے عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT