Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / جموں و کشمیر ‘ پنجاب اور ہریانہ میں شدید سردی کی لہر

جموں و کشمیر ‘ پنجاب اور ہریانہ میں شدید سردی کی لہر

کل سے جموں و کشمیر میں برفباری اور بارش کا امکان ‘ بھٹنڈا ‘ پنجاب اور ہریانہ کا سرد ترین مقام
سرینگر ۔ 10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) رات کا درجہ حرارت کشمیر ڈیویژن کے کئی مقامات بشمول لداخ میں کم ہوگیا ۔ جب کہ اس علاقہ میں کل سے امکانی طور پر برفباری ہوگی یا بارش پڑے گی ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب لیہہ وادی کا سرد ترین مقام برقرار ہے ‘ جہاں درجہ حرارت منفی 9.7 درجہ سلسیس کل رات کو پہنچ گیا تھا ۔ ایک رات قبل یہ درجہ حرارت منفی 13درجہ تھا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب قصبہ کارگل وادی کشمیر کا سرد ترین مقام منفی 9.2 درجہ سلسیس کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا ۔ ریاست کا گرمائی دارالحکومت سرینگر میں منفی 1.2درجہ سلسیس کل رات کا درجہ حرارت تھا ۔ عہدیداروں کے بموجب جنوبی کشمیر میں قاضی گند منفی 2.1 درجہ سلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام تھا ۔ کوکرناگ میں درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ قصبہ کپواڑہ میں اقل ترین درجہ حرارت منفی 2.4درجہ ‘ گلمرگ میں درجہ حرارت تبدیل نہیں ہوا ۔ پہلگام میں منفی 2.1 درجہ سلسیس درجہ حرارت تھا ۔ چیف منسٹرنے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ موسم کی پیش قیاسی کے پیش نظر تیار رہیں اور قبل از وقت ارکان عملہ کو ناگوار صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کی صورت میں برف جمع ہونے نہ دیا جائے بلکہ جلد از جلد اسے صاف کرنے کے انتظامات کئے جائیں ۔ مشینوں کی خدمات حاصل کی جائیں اور لوگوں کو ناخوشگوار موسم کا مقابلہ کرنے نہ چھوڑا جائے ۔ ڈیویژنل کمشنر بصیر احمد خان نے کل ڈیویژنل آفات سماوی انتظامیہ اتھاریٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور بحیثیت مجموعی موسم سرما کے پیش نظر مختلف محکموں کے سربراہوں سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ۔ چندی گڑھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب سردی کی شدت پنجاب اور پڑوسی ریاست ہریانہ کے بیشتر علاقوں میں جاری ہے ۔ بھٹنڈا 4درجہ سلسیس کے ساتھ دونوں ریاستوں کا سرد ترین مقام تھا ۔ پنجاب اور ہریانہ کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم تھا جن میں فرید کوٹ بھی شامل ہے جہاں درجہ حرارت 4.8درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ آدم پور اور امرتسر مساوی طور پر سرد رہے ۔ یہاں اقل ترین درجہ حرارت 5.1درجہ سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ گرداس پور اور ہلوار میں سرد ہوا چل رہی تھی اوریہاں درجہ حرارت 4.8درجہ سلسیس تھا جو معمول سے 4درجہ کم ہے ۔ ہریانہ میں نارنول 5.5 درجہ سلسیس ایک ساتھ سرد ترین مقام رہا ۔ ہریانہ کے دیگر مقامات پر بھی سردی کی لہر جاری رہی ۔ سرسا میں 6‘ روہتک میں 6.4 اور کرنال میں 7درجہ سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT