Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بجلی گرنے سے صوفی درگاہ کو نقصان

جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بجلی گرنے سے صوفی درگاہ کو نقصان

سرینگر۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بجلی گرنے سے آج ایک صوفی بابا فرید گنج شکر ؒ اوڑی سیکٹر ضلع بارہ مولہ ریاست جموں و کشمیر کو نقصان پہنچاتاہم پولیس کے بموجب اس واقعہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بابا فرید کی درگاہ پر اوڑی سیکٹر کے علاقہ گھارکوٹ میں بجلی گری جو خطہ قبضہ کے قریب ہے۔ یہ واقعہ رات کے آخری پہر پیش آیا جس کی وجہ سے درگاہ کو نقصان پہنچا جو لکڑی مٹی اور پتھر سے تعمیر کی گئی ہے۔ بجلی گرنے کے وقت درگاہ شریف میں کوئی موجود نہیں تھا۔ عوام درگاہ کا احترام کرتے ہیں۔ اوڑی سیکٹر کے خطہ قبضہ کی دونوں جانب رہنے والے اور متصلہ علاقوں کے عوام کے دلوں میں درگاہ شریف کا انتہائی احترام ہے۔

TOPPOPULARRECENT