Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر کے سابق وزیر کا انتقال

جموں و کشمیر کے سابق وزیر کا انتقال

سری نگر۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق وزیر غلام محی الدین صوفی کا آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 70 برس کے تھے اور کچھ دنوں سے بیمار تھے ۔انہیں حال ہی میں شیرِ کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔وہ مفتی محمد سعید کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ۔ کانگریس کی اتحاد والی سرکار میں 2002 میں محکمہ جنگلات کے وزیر تھے ۔ وہ پیپلز کانفرنس سے علیحدہ ہوکر پی ڈی پی میں شامل ہوئے تھے اور کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ سیٹ سے انتخاب میں اترے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT