Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر کے فوجی تہہ خانے میں عسکریت پسندوں کی دراندازی، ایک سپاہی ہلاک

جموں و کشمیر کے فوجی تہہ خانے میں عسکریت پسندوں کی دراندازی، ایک سپاہی ہلاک

سرینگر 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ عسکریت پسند آر ایس پورہ سیکٹر کے ایک فوجی تہہ خانے میں زبردستی داخل ہوگئے جو بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ ایک فوجی عہدیدار ہلاک کردیا گیا۔ دیگر تین افراد بشمول ایک شہری بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوئے۔ اہم بات یہ ہے کہ دیہاتی عوام نے اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع دی ت

سرینگر 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ عسکریت پسند آر ایس پورہ سیکٹر کے ایک فوجی تہہ خانے میں زبردستی داخل ہوگئے جو بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ ایک فوجی عہدیدار ہلاک کردیا گیا۔ دیگر تین افراد بشمول ایک شہری بھی فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوئے۔ اہم بات یہ ہے کہ دیہاتی عوام نے اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع دی تھی۔ عسکریت پسندوں کے تہہ خانے میں زبردستی داخل ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے ہی یہ اطلاع مل چکی تھی۔ بی ایس ایف نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم کا آغاز کردیا۔ تاہم ایسا کرنے سے پہلے ہی عسکریت پسند تہہ خانے میں داخل ہوگئے اور حملہ کردیا۔مبینہ طور پر محاصرہ کرنے والی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT