Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / جموں و کشمیر گورنر راج کی طرف گامزن

جموں و کشمیر گورنر راج کی طرف گامزن

نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تشکیل حکومت کے معاملہ میں چونکہ کوئی پیشرفت نہیں ہورہی ہے، اس لئے جموں و کشمیر شاید گورنر راج کے دور کی طرف بتدریج بڑھتا جارہا ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت درکار عددی طاقت جٹانے کے موقف میں ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ پی ڈی پی اور بی جے پی یا کسی اور کے ساتھ مبینہ مذاکرات بھی ثمرآور ثابت نہیں ہوئے جبکہ سبکدو

نئی دہلی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تشکیل حکومت کے معاملہ میں چونکہ کوئی پیشرفت نہیں ہورہی ہے، اس لئے جموں و کشمیر شاید گورنر راج کے دور کی طرف بتدریج بڑھتا جارہا ہے کیونکہ کوئی بھی سیاسی جماعت درکار عددی طاقت جٹانے کے موقف میں ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ پی ڈی پی اور بی جے پی یا کسی اور کے ساتھ مبینہ مذاکرات بھی ثمرآور ثابت نہیں ہوئے جبکہ سبکدوش ہونے والی اسمبلی کی میعاد 18 جنوری کو اختتام پذیر ہورہی ہے۔ ریاستی گورنر این این ووہرا جو یہاں شخصی دورہ پر آئے ہیں، ان کی مرکزی معتمد داخلہ انیل گو سوامی کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور سیاسی تعطل پر بات چیت کی گئی۔ بعدازاں عبوری چیف منسٹر عمر عبداللہ جو لندن سے اپنے علیل والد اور سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ کی عیادت کے بعد آج صبح واپس ہوئے، انہوں نے بھی گورنر سے ملاقات کی ہے۔ دریں اثناء بھوبنیشور میں صدر بی جے پی امیت شاہ نے جاریہ تعطل کی عاجلانہ یکسوئی کے تعلق سے پرامیدی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مذاکرات کے عمل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے لیکن واضح صورتحال عنقریب ابھر آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT