Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / جموں کشمیر اسمبلی میں پاکستان مخالف نعرے

جموں کشمیر اسمبلی میں پاکستان مخالف نعرے

جموں۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر اسمبلی آج بی جے پی ارکان کے پاکستان مخالف نعروں سے دہل گئی اور یہ مطالبہ کیا گیاکہ وادی میں کل کے دہشت گردانہ حملہ پر پاکستان کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی جائے۔ بی جے پی ارکان پلے کارڈس کے ساتھ ایوان کے وسط میں پہنچ گئے جس پر’’ پاکستان بائے بائے اور AFSPA کی تنسیخ ہرگز نہیں‘‘ تحریر تھا او

جموں۔/7اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر اسمبلی آج بی جے پی ارکان کے پاکستان مخالف نعروں سے دہل گئی اور یہ مطالبہ کیا گیاکہ وادی میں کل کے دہشت گردانہ حملہ پر پاکستان کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کی جائے۔ بی جے پی ارکان پلے کارڈس کے ساتھ ایوان کے وسط میں پہنچ گئے جس پر’’ پاکستان بائے بائے اور AFSPA کی تنسیخ ہرگز نہیں‘‘ تحریر تھا اور ہندوستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے پر پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی رکن رویندر رائینا نے کہا کہ جو لوگ فوج کے خصوصی اختیارات کے ایکٹ کی تنسیخ کا مطالبہ کررہے ہیں کل کا دہشت گردانہ حملہ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ بی جے پی کے ایک اور رکن ڈاکٹر گگن بھگت نے کہا کہ پاکستان کی زیر سرپرستی دہشت گردی میں ہمارے سیکورٹی فورس اور بے قصور شہری ہلاک ہورہے ہیں۔ ایوان میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے پاکستان کو ایک سخت گیر پیام روانہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رویندر رائینا کہا کہ ریاست کے کسی بھی علاقہ سے AFSPA کو برخاست کرنے کیلئے حالات ساز گار نہیں ہیں کیونکہ پاکستان بدستور ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپ رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے مقابلہ کیلئے سیکوریٹی فورسیس کے حوصلے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر میں علحدگی پسند تنظیموں کا زور ہے جو اکثر اپنے زیراثر علاقوں میں پاکستانی پرچم لہراتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT