Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / جموں ۔ سرینگر شاہراہ دوبارہ کھول دی گئی

جموں ۔ سرینگر شاہراہ دوبارہ کھول دی گئی

جموں ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آج صرف یکطرفہ ٹریفک گذرنے کیلئے (ون وے) کھولا گیا جس کے بعد شدید برفباری کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے ایسے 300 افراد کو آگے بڑھنے کا موقع مل گیا جو گذشتہ کئی دنوں سے وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ دریں اثناء جموں میں پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ آج جموں تا سرین

جموں ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آج صرف یکطرفہ ٹریفک گذرنے کیلئے (ون وے) کھولا گیا جس کے بعد شدید برفباری کی وجہ سے وہاں پھنسے ہوئے ایسے 300 افراد کو آگے بڑھنے کا موقع مل گیا جو گذشتہ کئی دنوں سے وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ دریں اثناء جموں میں پولیس کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ آج جموں تا سرینگر ون وے ٹریفک کو بحال کردیا گیا جو گذشتہ کچھ دنوں سے ٹریفک کیلئے مسدود کردی گئی تھی۔

سرکاری احکامات کی عدم تعمیل پر خاتون پولیس آفیسر معطل
چینائی ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون پولیس آفیسر کو مرکزی حکومت کی ذمہ داری پر اقوام متحدہ مشن پر سوڈان بھیجا جانے والا تھا، لیکن ریاستی حکومت نے عین وقت پر اس کی روانگی کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے سفر پر روانہ ہوئی تھی۔ ریاستی محکمہ پولیس کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایا کہ ایم ستیہ پریا کو ڈسپلن شکنی پر خدمات سے معطل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ستیہ پریا کو حال ہی آئی پی ایس سے نوازا گیا تھا اور ترچراپلی میں برسرخدمت تھی۔

TOPPOPULARRECENT