Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جمو وکشمیر فلڈ رلیف فنڈ میں اسلام آباد کالونی کے عوام کا تعاون

جمو وکشمیر فلڈ رلیف فنڈ میں اسلام آباد کالونی کے عوام کا تعاون

گلبرگہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادلئے شہر گلبرگہ میں عوام سے حاصل کرکے پہنچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کالونی کی اخلاص سوشیل ویلفیر کمٹی کے ذمہ داروں نے اس کار خیر میں اپنے تعاون کا ہاتھ بٹاتے ہوئے اسلام آباد کالونی کے ایک ایک گھر و دکان

گلبرگہ 7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی جانب سے کشمیر میں آئے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امدادلئے شہر گلبرگہ میں عوام سے حاصل کرکے پہنچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کالونی کی اخلاص سوشیل ویلفیر کمٹی کے ذمہ داروں نے اس کار خیر میں اپنے تعاون کا ہاتھ بٹاتے ہوئے اسلام آباد کالونی کے ایک ایک گھر و دکان کو پہنچ کر عوام سے اپیل کرتے ہوئے چندہ وصول کیا ہے۔ اس طرح کل ملا کر ان کی جانب سے 55500/= روپیئے جمعہ کئے گئے جس کو سوسائیٹی کے ذمہ داران مو ظف و بزرگ شہریوں نے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ ذاکر حسین کوایک خصوصی نشست میں حوالے کیا اس یقین کے ساتھ کے جماعت اسلامی ہند کے کارکن متاثرہ علاقوں میں اپنے کارکنوں کے ذریعہ امدادی اکاموں میں لگی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد کالونی کی مسجد قباء41700/= ، مسجد محمدعلی 7481/= اور مسجد قاروقؓ سے5060/= جمعہ کئے جاکے ہیں۔ اس اہم امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ان بزرگ حضرات و امداد کرنے والی عوام کے حق میں دعاکی جاتی ہے کے اللہ تعالی انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر سے نوازے۔

TOPPOPULARRECENT