Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جمو ںو کشمیر میں تشکیل حکومت پر تجسس برقرار

جمو ںو کشمیر میں تشکیل حکومت پر تجسس برقرار

سرینگر ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے اہم گروپ کی جانب سے صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی کو اختیار دیدیا گیا ہے کہ وہ چاہیں تو موجودہ اتحاد برقرار رکھ سکتی ہیں یا نیا اتحاد قائم کرسکتی ہیں لیکن محبوبہ مفتی نے تشکیل حکومت اور اتحاد کے بارے میں تجسس ہنوز برقرار رکھا ہے ۔ انہیں اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے مطالبہ کا سامنا ہے کہ یا تو وہ بحیثیت چیف منسٹر اقتدار سنبھالنے یا اسمبلی تحلیل کرکے تازہ انتخابات کی سفارش کریں ۔ ان کی قیامگاہ پر پارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تاہم اس اجلاس میں بھی محبوبہ مفتی نے تشکیل حکومت کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔

 

دہلی میں دہشت گردوں کے احباب کی شناخت کی کوشش
نئی دہلی ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تحقیقات کنندوں نے چار نوجوانوں سے جنہیں دولت اسلامیہ سے مشتبہ روابط کے الزام میں ہردوار سے گرفتار کیا گیا تھا ان مقامات کی نشاندہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جہاں دہشت گرد حملے کرنے کی سازش کررہے تھے ۔ اخلاق الرحمن ، محمد حسامہ ، محمد عظیم شاہ اور مہروز کو اتراکھنڈ کے ضلع ہردوار سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ دہلی پولیس نے انہیں کل ایک عدالت میں پیش کیا تھا جس نے انہیں 15 دن کی پولیس تحویل میں دیدیا  تھا ۔

TOPPOPULARRECENT