Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / جمو ں وکشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے دو فوجی ہلاک

جمو ں وکشمیر میں پاکستانی فائرنگ سے دو فوجی ہلاک

جموں ۔ 10اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ پاکستانی فوج نے گذشتہ شام 5:15 پر ایل او سی کے سندر بنی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید اور بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں رائفل مین ونود سنگھ اور رائفل مین جاکی شرما شدید طور پر زخمی ہوئے ۔ انہیں نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ پاکستانی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT