Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / جمہوریت خطرہ میں، سوپر ایمرجنسی کا قیام ، اپوزیشن سے اتحاد کی اپیل ، صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی کا بیان

جمہوریت خطرہ میں، سوپر ایمرجنسی کا قیام ، اپوزیشن سے اتحاد کی اپیل ، صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی کا بیان

کولکتہ ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس ممتابنرجی نے آج کہا کہ ملک میں سوپرایمرجنسی نافذ ہے اور جمہوریت خطرہ میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ انہوں نے این ڈی اے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ان کی ریاست میں ترقی کے عمل کو روک دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اگر موجودہ مرکزی حکومت جاری رہے تو ملک میںسوپر ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 20 سال تک رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں لیکن انہوں نے مرکز میں ایسی حکومت کبھی نہیں دیکھی۔ وہ آج کا مشرقی ہندوستان چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT