Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / جمہوریت میں سیاسی انتقام کا جذبہ مناسب نہیں

جمہوریت میں سیاسی انتقام کا جذبہ مناسب نہیں

کانگریس کی بات میں کوئی جواز ضرور ہے ، نتیش کمار کا دعویٰ
نئی دہلی ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل ہیرالڈ کیس پر کانگریس کے احتجاج کی تائید کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا ہے کہ سیاست میں کوئی انتقامی جذبہ نہیں ہونا چاہئے اور اپوزیشن کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہئے ۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ سیاست میں انتقام کا جذبہ نہیں ہونا چاہئے اور جمہوری نظام میں اقتدار عوام کی خدمت کے لیے دیا جاتا ہے اور عوامی فیصلہ کو اپوزیشن کے خلاف استعمال مناسب نہیں ہوگا ۔ کانگریس کے اس الزام پر کہ حکومت سیاسی انتقام کے لیے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا بیجا استعمال کررہی ہے جس پر چیف منسٹر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کچھ کہہ رہی ہے تو اس پر غور و فکر کرنی چاہئے ۔ اگرچیکہ میرے پاس تفصیلات نہیں ہیں لیکن اگر کانگریس کچھ کہہ رہی ہے تو اس کا کوئی مطلب و معنی ہیں ۔ بصورت دیگر پارٹی اس قدر شور و غوغہ نہیں کرتی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان حالات میں حکومت کو چاہئے کہ کانگریس کے ذہن سے اندیشوں کو دورکرے ۔ پارلیمنٹ میں جاریہ ہنگامہ آرائی پر انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ بنیادی  فریضہہے کہ ایوان کی کارروائی سہل انداز میں چلائے ترنمول کانگریس نے بھی اس مسئلہ پر کانگریس کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد چیف منسٹر بہار نے کہا کہ یہ ایک خیر سگالی ملاقات تھی جس میں کسی ایک خصوصی مسئلہ پر بات چیت نہیں کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT