Wednesday , December 19 2018

جمہوریت میں پاکستانی سازش کا تبصرہ پریشان کن

نئی دہلی ۔11 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان کے ساتھ سازش کا اپنے پیشرو منموہن سنگھ کے خلاف تبصرہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو برہم کرنے کی وجہ بن گیا ہے ۔ بائیں بازو کی پارٹیوں اور جنتادل (متحدہ) نے اس تبدیلی کو ’’پریشان کن‘‘ اور ’’نامناسب‘‘ قرار دیا ہے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری ، سی پی آئی قائد ڈی راجہ ، جے ڈی یو قائد پون ورما نے کہا کہ مودی کو گجرات میں حکمرانی کے بارے میں بات کرنی چاہئے ۔ انتخابی جلسوں میں ایسی باتیں مناسب نہیں ہے اور صدمہ انگیز ہیں۔ کانگریس قائد منی شنکر ایئر نے کہاکہ اس کے بجائے کے وہ گجرات میں حکمرانی اور ترقی کی بات کریں ، انھوں نے پاکستان کے بارے میں تقریریں کرنا شروع کردی ہیں۔ پالن پور کے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے سابق وزیراعظم پر سازش کا الزام عائد کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT