Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / جمہوریت کیلئے ووٹ دیا : نجیب جنگ

جمہوریت کیلئے ووٹ دیا : نجیب جنگ

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ آج صبح اولین ساعتوں میں پولنگ بوتھ پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے انہوں نے ووٹ دیا ہے اور اس پر ان کا بھرپور ایقان ہے۔ نجیب جنگ اپنی اہلیہ اور دختر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، تحفظ او

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ آج صبح اولین ساعتوں میں پولنگ بوتھ پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے انہوں نے ووٹ دیا ہے اور اس پر ان کا بھرپور ایقان ہے۔ نجیب جنگ اپنی اہلیہ اور دختر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، تحفظ اور مرد و خواتین کیلئے مساوی حقوق بنیادی مسائل ہیں۔ دہلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ لاء اینڈ آرڈر اور ترقی کے تعلق سے تبصرہ کرسکتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم ہوں، انہیں مکمل تحفظ حاصل رہے

اور وہ ایک اچھے شہری بنے۔ خواتین کو ترقی کے اس عمل میں مساوی مواقع فراہم کئے جائیں۔ بہار اور جھارکھنڈ میں ماویسٹ حملوں کے تعلق سے نجیب جنگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سیکوریٹی انتظامات پر انہیں پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پیش آسکتے ہیں لیکن جہاں تک سیکوریٹی انتظامات کا تعلق ہے وہ کافی بہتر ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو رائے دہی سے استفادہ کے بعد سیاہی لگی انگلی دکھاتے ہوئے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ووٹ جمہوریت کی کامیابی کے لئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT