Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / جمہوریت کے ستونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے :جیٹلی

جمہوریت کے ستونوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے :جیٹلی

نئی دہلی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق ارکان پارلیمنٹ کی پنشن اور مراعات کے سلسلے میں کل سپریم کورٹ کی طرف سے کئے گئے تبصرے کے پیش نظر راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ جمہوریت کے تمام ستونوں کے حقوق کا ایک دوسرے کو احترام کرنا چاہئے اور کس کو کتنی پنشن ملے گی یہ طے کرنا حکومت کا کام ہے ۔ایوان میں وقفہ صفر کے دوران سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال اور کانگریس کے جے رام رمیش نے سپریم کورٹ کی ایک بنچ کے اس سلسلے میں دیئے گئے بیان کا ذکر کرتے ہوئے شدید ناراضگی ظاہر کی۔ رمیش نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ایک جج کا یہ بیان سنگین ہے۔ جج نے کہا کہ ملک کے 80  فیصد سابق ارکان پارلیمنٹ کروڑپتی ہیں۔ اگروال نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے سابق ارکان پارلیمنٹ ہیں جو غربت میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں، انھیں اپنی روزی روٹی کیلئے کام کرنا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT