Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / جمہوریہ وسطی افریقہ سے 100 مسلمانوں کا تخلیہ

جمہوریہ وسطی افریقہ سے 100 مسلمانوں کا تخلیہ

بانکوئی 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ نے بحران سے متاثر جمہوریہ وسطی افریقہ کے دارالحکومت سے تقریبا 100 مسلمانوں کا تخلیہ کروایا تا کہ ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب اقوام متحدہ کے شعبہ برائے پناہ گزین افراد نے اپنے ارکان عملہ کی مدد سے 93 مسلمانوں کو بانکوئی کے مشرقی علاقہ سے قصبہ بامباری منتقل کردیا ۔ سابق فرانسیسی نو آبادی میں فرقہ وارانہ تشدد میں گذشتہ سال ہزاروں افراد کی ہلاکت واقع ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT