Monday , June 25 2018
Home / پاکستان / جمیمہ خان کی عمران خان کو مبارکباد

جمیمہ خان کی عمران خان کو مبارکباد

کراچی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی سابقہ بیوی جمیمہ خان نے آج ٹوئٹر پر عمران خان کو دوبارہ ایک نئی زندگی کے آغاز پر مبارکبادی کا پیغام دیا ۔ 62 سالہ عمران خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی براڈکاسٹر صحافی ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں ۔ قبل ازیں انھوں نے جمیمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی اور شادی

کراچی ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی سابقہ بیوی جمیمہ خان نے آج ٹوئٹر پر عمران خان کو دوبارہ ایک نئی زندگی کے آغاز پر مبارکبادی کا پیغام دیا ۔ 62 سالہ عمران خان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی براڈکاسٹر صحافی ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں ۔ قبل ازیں انھوں نے جمیمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی اور شادی کے بعد جمیمہ گولڈ اسمتھ جمیمہ خان بن گئی تھیں لیکن نو سال کے بعد جمیمہ اور عمران خان کے درمیان 2004 ء میں طلاق ہوگئی تھی کیونکہ جمیمہ خان کے لئے پاکستانی تہذیب کو اپنانا بہت زیادہ مشکل ثابت ہوا تھا ۔ جمیمہ سے عمران کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں جو اپنی والدہ کے ساتھ ہی لندن میں رہتے ہیں۔ دریں اثناء عمران خان نے اپنے اُن تمام مداحوں سے اظہارتشکر کیا جنھوں نے اُن کی شادی کی خبریں عام ہونے کے بعد دلچسپ پیغامات روانہ کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT