Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / جمیکاٹالواز نے سی پی ایل 2016کا خطاب جیت لیا

جمیکاٹالواز نے سی پی ایل 2016کا خطاب جیت لیا

سینٹ کٹس۔9 اگست (سیاست ڈاٹ کام)کیریبین پریمیئرلیگ (سی پی ایل) کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم کی شاندار بولنگ کی بدولت جیمکا ٹالواز نے گیانا ایمزون ویریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کرلیا۔سینٹ کٹس کے وارنرپارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سی پی ایل کے فائنل میں جمیکا ٹالواز کے کپتان کرس گیل نے ٹاس جیت کر گیانا ایمزون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔گیانا کی جانب سے پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر اور سی پی ایل کے مہنگے کھلاڑی سہیل تنویر نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے ان کے سوا دیگر بیٹسمین ناکام رہے اور جمیکا کی مضبوط ٹیم کو ایک آسان ہدف دے دیا۔گیانا کے 5بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 8 بیٹسمین دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 17ویں اوور میں 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ڈیوون اسمتھ 17 اور کرس بریسول 10 رنز بنا سکے۔جمیکا کی جانب سے عماد وسیم نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن اور ولیمز نے فی کس2 وکٹیں حاصل کیں۔سی پی ایل کے فائنل میں ایک آسان ہدف کے تعاقب میں کرس گیل روایتی انداز میں  27 گیندوں پر 3 چوکوں اور 6 بلند چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنا کر ٹیم کو جیت قریب لا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا اور شیڈویک والٹن نے 13 ویں اوور میں ہدف حاصل کر کے جمیکا کو دوسری مرتبہ چمپیئن بنا دیا۔کمارسنگارا نے 12 رنز بنا کر فاتحانہ رن بھی لے لیا جبکہ والٹن نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔عماد وسیم کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹورنمنٹ کا بہترین کھلاڑی فاتح ٹیم کے آندرے رسل قرار پائے۔

TOPPOPULARRECENT