Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / جم میں زیادہ ڈائننگ ٹیبل پر کم وقت گزاریں

جم میں زیادہ ڈائننگ ٹیبل پر کم وقت گزاریں

صحت مند طرز زندگی گزارنے کیلئے کرکٹر سچن تنڈولکر کا مشورہ
ممبئی ۔ 21اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مایہ ناز بیٹسمین سچن تنڈولکر نے صحتمند انہ طرز زندگی کی اہمیت واضح کی اور کہا کہ مکمل طورپر فٹ شہری ایک ترقی یافتہ ملک تعمیر کرسکتے ہیں۔ جنوبی ممبئی میں آج آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس ہاف مراتھن کو جھنڈی دکھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے تنڈولکر نے یہ بات کہی ۔انھوں نے 10K اور 5K ہرٹیج دوڑ کو بھی جھنڈی دکھائی ۔ تنڈولکر نے کہاکہ جہاں تک صحت اور اچھی طرز زندگی کا تعلق ہے ہمیں کچھ نہ کچھ سمجھوتہ کرنا ہوتا ہے ، اس کے ذریعہ سے ہم صحتمندانہ طرز زندگی یقینی بناسکتے ہیں۔ جب ہم صحت اور فٹنس کی بات کرتے ہیں لوگ اس معاملہ میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتے ۔ اس کے برعکس جب بات کھانے کے بارے میں ہو ہم ڈائننگ ٹیبل پر زیادہ سے زیادہ وقت صرف کرتے ہیں۔ جب ہم جم میں ہوتے ہیں اس وقت ہماری نظریں گھڑی پر ہوتی ہیں اور جیسے ہی وقت ختم ہوا ہم فوری طورپر باہر نکل آتے ہیں ۔ اگر اس قاعدہ کو بدل کر زیادہ وقت جم اور کم وقت ڈائننگ ٹیبل پر گزاریں تو ہمارا وزن کم ہوگا اور خود کو چاق و چوبند محسوس کریں گے ۔ سچن تنڈولکر نے کہا کہ وہ عوام کو مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اب ہم صحت مند ہوں گے ، ملک صحتمند ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT