جناب ابراہیم مسقطی تیزی سے روبصحت

حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) بزرگ قائد اور سابق رکن قانون ساز کونسل الحاج ابراہیم بن عبداللہ مسقطی تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ انہیں سانس میں تکلیف کے سبب کیر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی خصوصی نگہداشت میں تھے اب انہیں روم میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ توقع ہے کہ انہیں بہت جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جناب ابراہیم مسقطی کی حالت مستحکم ہے۔ جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی نے تمام مسلمانوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے بہی خواہوں اور عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT