Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب ابراہیم مسقطی روبصحت ‘ہاسپٹل سے ڈسچارج

جناب ابراہیم مسقطی روبصحت ‘ہاسپٹل سے ڈسچارج

حیدرآباد۔/13فبروری ( سیاست نیوز) بزرگ قائد و سابق ایم ایل سی جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی تیزی سے روبصحت ہیں اور کیر ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوکر اپنی قیامگاہ منتقل ہوچکے ہیں۔ جناب مسقطی کو 20دن قبل ناسازی مزاج کی صورت میں کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں شریک کیا گیا تھا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج کیا گیا۔ طبیعت میں تیزی سے سدھار پر ڈاکٹرس نے گھر جانے کی اجازت دی اور وہ اپنی قیامگاہ پر آرام کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جناب مسقطی کے تمام ٹسٹ نارمل ہیں تاہم انہیں کمزوری کے باعث آرام کی ضرورت ہے۔ ان کی عیادت کرنے والوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیتیں شامل ہیں۔ جناب ابراہیم مسقطی نے ان تمام بہی خواہوں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعا کی۔

TOPPOPULARRECENT