Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب احمد ندیم کو محکمہ اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری

جناب احمد ندیم کو محکمہ اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کیلئے ایک ہفتہ بعد آخر کار سکریٹری کا تقرر کردیا گیا۔ حکومت نے جناب احمد ندیم آئی اے ایس کمشنر اکسائز و پروہبیشن کو دوبارہ محکمہ اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ڈاکٹر راجو شرما نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ جناب احمد ندیم کی 22 ستمبر تا 5 اکٹوبر طویل رخصت کے دوران ڈاکٹر ٹی رادھا آئی اے ایس کو اقلیتی بہبود کی زائد ذمہ داری دی گئی تھی تاہم احکامات میں تکنیکی کمی کے باعث جناب احمد ندیم رخصت سے واپسی پر اقلیتی بہبود کے امور کی انجام دہی سے قاصر رہے جس کے باعث محکمہ میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔ جناب احمد ندیم کی رخصت سے واپسی کے ساتھ ہی ڈاکٹر رادھا نے اقلیتی بہبود سے متعلق فائلوں کو محکمہ کو واپس کردیا تھا۔ حکومت کی جانب سے وضاحت نہ کئے جانے کے سبب گذشتہ ایک ہفتہ سے کوئی بھی عہدیدار اقلیتی امور کی فائیلوں کی یکسوئی سے قاصر تھے۔ اس سلسلہ میں ڈائرکٹر اقلیتی بہبود جناب جلال الدین اکبر نے حکومت کی توجہ مبذول کرائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT