Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / جناب ایم اے وحیداقلیتی فینانس کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر مقرر

جناب ایم اے وحیداقلیتی فینانس کارپوریشن کے مینجنگ ڈائرکٹر مقرر

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے ریٹائرڈ آئی ایف ایس عہدیدار جناب ایم اے وحید کو اقلیتی فینانس کارپوریشن کے نائب صدرنشین اور مینجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر شیلندر کمار جوشی نے جی او آر ٹی نمبر 88 جاری کیا۔ جناب ایم اے وحید کارپوریشن میں بی شفیع اللہ آئی ایف ایس کے جانشین ہوں گے جنہیں اس ذمہ داری سے سبکدوش کیا گیا ہے۔ بی شفیع اللہ سکریٹری اقامتی اسکول سوسائٹی کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ واضح رہے کہ ایم اے وحید کو مینجنگ ڈائرکٹر کی ذمہ داری دیئے جانے سے متعلق فائل کو چیف منسٹر نے منظوری دی ہے۔ یہ فائل سکریٹری کی حیثیت سے سید عمر جلیل نے حکومت کو اپنی سفارشات کے ساتھ پیش کی تھی۔ محکمہ فینانس نے فائل کی منظوری میں تاخیر کی جس کے باعث احکامات کی اجرائی میں دیری ہوئی۔ واضح رہے کہ جناب ایم اے وحید 1999 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے وائیلڈ لائیف اور فاریسٹری کے شعبوں کی ٹریننگ کیلئے امریکہ ، انگلینڈ اور کینیا کا سرکاری دورہ کیا تھا ۔ ورنگل ، عادل آباد ، مغربی گوداوری اور پرکاشم اضلاع میں انہوں نے خدمات انجام دی۔ 13 برس تک وہ سری سیلم کے ٹائیگر کنزرویشن علاقہ میں تعینات رہے جہاں وہ ریچھ کے حملہ میں زخمی ہوئے تھے۔ جناب ایم اے وحید نہرو زوالوجیکل پارک کے کیوریٹر کے عہدہ پر دو سال نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن میں اسکام کے بعد انہیں مینجنگ ڈائرکٹر کے عہدہ پر فائز کیا گیا ۔ انہوں نے اسکام کی تحقیقات میں اہم رول ادا کیا۔ مئی 2013 ء کو وہ وظیفہ پر سبکدوش ہوئے۔ وہ کمشنر اقلیتی بہبود اور وقف بورڈ کے رکن کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں اور وہ جمعہ کو اپنے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT