Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب این محمد فاروق آندھرا پردیش کونسل رکن کیلئے نامزد

جناب این محمد فاروق آندھرا پردیش کونسل رکن کیلئے نامزد

حیدرآباد۔/19جولائی ، ( سیاست نیوز) گورنر آندھرا پردیش کوٹہ کے تحت آندھرا پردیش قانون ساز کونسل رکن کی حیثیت سے سینئر قائد تلگودیشم پارٹی و سابق وزیر اور ڈپٹی اسپیکر جناب این محمد فاروق کے نام کو قطعیت دے دی گئی اور گزشتہ دن امراوتی میں منعقدہ کابینی اجلاس میں چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے جناب این محمد فاروق کے نام کی توثیق کی۔ ایم ایل سی کی حیثیت سے جناب این محمد فاروق کے انتخاب کی اطلاعات پر ضلع کرنول بالخصوص حلقہ اسمبلی نندیال کے اقلیتی طبقات میں زبردست مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جبکہ حلقہ اسمبلی نندیال کیلئے آئندہ دنوں میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر جناب این محمد فاروق کی رکن آندھراپردیش قانون ساز کونسل نامزدگی کا فی اہمیت کی حامل تصور کی جارہی ہے، کیونکہ ضلع کرنول بالخصوص حلقہ اسمبلی نندیال میں جناب این محمد فاروق ہر طبقات میں اپنی غیر معمولی مقبولیت رکھنے کے علاوہ کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع کرنول بشمول حلقہ اسمبلی نندیال میں جناب این محمد فاروق اتنے سینئر قائد ہیں کہ تلگودیشم کے قیام سے لیکر اب تک وہ عہدے حاصل ہوں یا نہ ہوں تلگودیشم پارٹی سے اپنی وابستگی کو برقرار رکھے ہیں جس کی وجہ سے وہ حلقہ اسمبلی نندیال کے عوام میں کافی مقبول قائد تصور کئے جاتے ہیں اور بانی تلگودیشم پارٹی و سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ سے وہ جتنی قربت رکھتے تھے آج بھی وہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے اتنی ہی قربت رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT