Tuesday , December 11 2018

جناب حبیب عبدالرحمن العطاس محبوب نگر اسمبلی

کے لیے وائی ایس آر کانگریس امیدوار

کے لیے وائی ایس آر کانگریس امیدوار

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدر جناب حبیب عبدالرحمن العطاس کو اسمبلی حلقہ محبوب نگر کا انچارج نامزد کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں کا آغاز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سابق رکن قانون ساز کونسل جناب حبیب عبدالرحمن ٹی آر ایس سے مستعفی ہو کر وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے ۔ ابتداء سے وہ پارٹی کے ساتھ ہیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پولیٹ بیورو رکن اور پارٹی اقلیتی سیل کے بحیثیت صدر پارٹی کے استحکام بالخصوص اقلیتوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لیے کام کررہے ہیں ان کی خدمات کا جائزہ لینے کے بعد صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے انہیں اسمبلی حلقہ محبوب نگر کا انچارج نامزد کیا ہے جس پر جناب حبیب عبدالرحمن العطاس نے پارٹی صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ محبوب نگر میں پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ محبوب نگر میں قیام کر کے پارٹی کے لیے خدمات انجام دینے کا اعلان کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT