Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں سے ہریش راؤ کی ملاقات

جناب زاہد علی خاں سے ہریش راؤ کی ملاقات

بیگم عابد علی خاں کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت
حیدرآباد۔19جولائی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر مسٹر ٹی ہریش راؤ نے جناب زاہد علی خان کے مکان ’عابد منزل‘ پہنچ کر ڈاکٹر شاہد علی خان ‘ جناب ظہیر الدین علی خان ‘ جناب عامر علی خان کے علاوہ دیگر افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے محترمہ منیرالنساء بیگم زوجہ بانی ایڈیٹر سیاست عابد علی خان مرحوم کے سانحۂ ارتحال پر پرسہ دیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مسٹر ہریش راؤ نے اس موقع پر جناب زاہد علی خان ‘ ظہیر الدین علی خان اور عامر علی خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خاندان کے اس درد بھرے لمحات میں ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سرپرست خاندان سے جدائی کے غم سے نجات ممکن نہیں ہے لیکن وہ اتنا کہہ سکتے ہیں کہ وہ جناب عابد علی خان مرحوم اور خاندان روزنامہ سیاست کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب حامد محمد خان صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ ‘ جناب محمد اظہر الدین ‘ جناب نسیم عارفی ‘ جناب منیر الدین مختار ‘ پروفیسر اشرف رفیع کے علاوہ دیگر نے دفتر سیاست پہنچ کر ذمہ داران سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات میں بلندی کیلئے دعاء کی۔ اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک سے پرسہ و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔مسٹر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے بھی مسٹر ہریش راؤ کے ہمراہ جناب زاہد علی خان و دیگر سے ملاقات کی ۔ ریاستی وزیر جنگلات مسٹر جوگو رمنا نے بھی ایڈیٹر سیاست و نیوز ایڈیٹر سیاست سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے پرسہ دیا اور تعزیت کی ۔مسٹر جوگو رامنا نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔( متعلقہ تصاویر صفحہ 9 پر )

 

TOPPOPULARRECENT